کرسمس کے موقع پر آئی ایم ڈی کا الرٹ، 8 اضلاع میں بارش سے بڑھی کپکپی

بہار میں سردی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے کرسمس کے موقع پر الرٹ جاری کیا ہے۔ ریاست کے 8 اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں موسم کا دوہرا جھٹکا نظر آ رہا ہے۔ خراب موسم کے پیش نظر آئی ایم ڈی نے پیشن گوئی جاری کی ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سوشل میڈیا کے مطابق کرسمس کے موقع پر جنوب مغربی علاقوں کے اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، مظفر پور، سیتامڑھی، شیوہر، گوپال گنج، سیوان اور سارن میں موسم کی پیشن گوئی جاری کی گئی ہے جس کی وجہ سے اضلاع میں درجہ حرارت گر سکتا ہے۔ماہر موسمیات کمار گورو کے مطابق ایک فعال مغربی ڈسٹربنس 27 دسمبر کو مغربی ہمالیہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو متاثر کرے گا۔ سپول، ارریہ، کشن گنج، سہرسہ، مدھے پورہ، پورنیہ، کھگڑیا، کٹیہار، مونگیر، بھاگلپور، جموئی اور بانکا میں 24 سے 26 دسمبر تک دھند کو لیکر ایلو الرٹ جار کیا ہے۔بہار میں دھند کی وجہ سے سڑکوں پر حد نگاہ کم رہی۔ پٹنہ کے کئی اضلاع میں گھنے دھند چھائی رہی۔ اگر محکمہ موسمیات کے مرکز دہلی سے جاری کردہ گذشتہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ پر نظر ڈالیں تو سب سے کم حد نگاہ پورنیہ میں تھی۔ پیر کے روز پورنیہ میں 50 میٹر حد نگاہ تھی ۔ جس کی وجہ سے گاڑیوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ملک کی دیگر ریاستوں میں سب سے کم حد نگاہ پورنیہ میں ریکارڈ کی گئی۔والمیکی نگر، موتیہاری، سیتامڑھی، مدھوبنی، سپول، فاربس گنج، چھپرہ، ویشالی، پوسا، پورنیہ، بکسر، پٹنہ، بیگوسرائے، بھاگلپور، کٹیہار، بانکا، جموئی، شیخ پورہ، گیا 1 سے ڈگریاں سیلسیس گرا ۔ سمستی پور کا پوسا سب سے سرد تھا۔ یہاں درجہ حرارت 7.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔
