پولیس کی پوچھ گچھ کے بعد اللو ارجن نے اٹھایا بڑا قدم، متاثرہ کنبہ کو دئے اتنے کروڑ روپے!

n6448988241735133839791e4091e92a112c4a415db12dd10f7e68e0044b93b9e20b4ae83271091629ad3f0

حیدرآباد کے سندھیا تھئیٹر میں فلم ‘پشپا 2: دی رول’ کی اسکریننگ کے دوران ایک خاتون کی موت ہوگئی تھی اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا تھا۔ لوگ اس واقعے کے لیے اللو ارجن کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں، جنہیں دیکھ کر مداح بے قابو ہو گئے تھے اور وہاں بھگدڑ مچ گئی تھی۔ اداکار سے پولیس نے 24 دسمبر کو بھگدڑ کیس میں کافی دیر تک پوچھ گچھ کی جس کے بعد اللو ارجن نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے بھگدڑ میں مرنے والی خاتون اور اس کے شدید زخمی بیٹے کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ اللو ارجن نے فلم سازوں کے ساتھ مل کر متاثرہ کنبہ کے لیے 2 کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اللو ارجن کے والد اور مشہور پروڈیوسر اللو اروند نے بدھ کو زخمی مسٹر تیجا سے ملاقات کے بعد کیا جو KIMS اسپتال میں زیر علاج ہے۔ اللو اروند نے میڈیا کو بتایا کہ 2 کروڑ روپے کا چیک تلنگانہ اسٹیٹ فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین دل راجو کو سونپ دیا گیا ہے۔ اللو ارجن کے والد نے بتایا کہ لڑکے اور اس کے خاندان کی مدد کے لیے فلم یونٹ نے 2 کروڑ روپے کی مالی مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اللو ارجن نے ایک کروڑ روپے جبکہ فلم کے پروڈیوسر میتھری موویز نے 50 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر سوکمار نے بھی کنبہ کو 50 لاکھ روپے دیئے ہیں۔ اللو اروند نے کہا کہ میں نے ڈاکٹروں سے بات کی اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ بچہ ٹھیک ہو رہا ہے۔ 4 دسمبر کے واقعے کے دو دن بعد، اللو ارجن نے متاثرہ کنبہ کے لیے 25 لاکھ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے لڑکے کے علاج کے اخراجات سمیت خاندان کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔