گندے کپڑے پہن کر پہنچا بینک، کہا : ‘میرا نام اور اکاونٹ’، سن کر بینک منیجر نے بلالی پولیس، بیلنس دیکھا تو…

n6448822761735134008542ff524e5474f4977d52bfb7ef94ce10fed5ab24dee5eee6dc77aeadb1e63b397f

بھوپال کی کولار پولس نے سائبر فراڈ کرنے والوں کو اکاؤنٹس بیچنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ گینگ کا ماسٹر مائنڈ صرف ساتویں پاس ہے۔ گینگ میں لیو ان پارٹنر بھی شامل ہے۔ ملزمین کے پاس سے 3 کارڈ سوائپ مشینوں کے علاوہ 6 موبائل فون، 34 کریڈٹ ڈیبٹ کارڈ، 20 چیک، 24 چیک بک، 6 پاس بک، 77 سم کارڈز، 2 ڈائریاں، 12 اے ٹی ایم، 1 لیپ ٹاپ، 2 وائی فائی راؤٹرز سمیت 8 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کی گئی ہے۔ ملزمین آدھار اور پین کارڈ بنانے کا کام کرتے تھے، اس بہانے وہ غریب مزدوروں کے کاغذات حاصل کرتے تھے اور ان سے فرضی کھاتے کھلواتے تھے۔ پھر ان بینک اکاؤنٹس کو ملک بھر کے سائبر فراڈ کرنے والوں کو فروخت کردیتے تھے ۔ مرکزی ملزم راہل سریواستو عرف ببلو، جس کی عمر 42 سال ہے، صرف 7ویں تک پڑھا لکھا ہے۔ دراصل ملزم راہل اکاؤنٹ بند کرانے کے لیے پھٹے ہوئے کپڑے پہن کر بینک پہنچا تھا۔ ملزمین کے دو کھاتوں میں تین ماہ میں تین کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئے تھے۔ بینک کے اہلکاروں کو شک ہوا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے کھاتہ دار کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو سارا معاملہ سامنے آیا۔ راہل سریواستو نے جوڑے کے ساتھ مل کر اکاونٹ فروخت کرنے کے بارے میں بتایا تو پولیس کے کان کھڑے ہوگئے۔ اس نے بتایا کہ اس کے بدلے میں کمیشن ملتا تھا۔ راہل کے کہنے پر جوڑے کو گرفتار کیا گیا تھا۔ جوڑے نے 200 سے زائد اکاؤنٹس فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے مرکزی ملزم، اس کی بیوی، ایک لڑکے اور ایک لڑکی کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار نوجوان اور لڑکی لیو ان میں رہتے تھے۔ یہ دونوں باگسیونیا علاقے میں آدھار، قلم، فوڈ لائسنس اور گماستا بنانے کا کام کرتے تھے۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ملکیت سنگھ نے بتایا کہ 19 دسمبر کو کولار پولیس کو بینک آف مہاراشٹر کی منداکنی کولار روڈ برانچ سے ایک ای میل موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ راہل سریواستو بینک اکاؤنٹ بند کرانے آئے ہیں۔ ای میل میں یہ بھی بتایا گیا کہ راہل کے دو بینک کھاتوں میں گزشتہ 2-3 مہینوں میں تقریباً 3 کروڑ روپے کا لین دین ہوا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس بینک پہنچ گئی۔ بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات سے پتہ چلا کہ 3 اکتوبر 2024 سے 5 دسمبر 2024 کے درمیان 3 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی۔ پولیس نے چنار 7 میل بورڈہ کولار روڈ کے ساکن راہل سریواستو سے پوچھ تاچھ کی۔ راہل نے پولیس کو بتایا کہ اس نے کیل کچھ ادے پورہ رائسن کے رہنے والے گھنشیام سنگرولے کو 45 ہزار روپے میں دو اکاؤنٹس فروخت کئے تھے۔ ایک اکاؤنٹ اس کا اور دوسرا اس کی بیوی کا ہے۔ اس نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ گھنشیام نے ہی اسے اکاؤنٹس بیچنے کا آئیڈیا دیا تھا۔ گھنشیام نے اسے باگسیونیا علاقے میں رہنے والے لیو ان پارٹنرز نکیتا پرجاپتی اور نتیش پرجاپتی سے ملوایا تھا۔ جانچ میں پتہ چلا کہ لیو ان پارٹنر نے سینکڑوں کھاتے فرضی طریقے سے کھولے اور بیچے ہیں ۔ کھاتے کھلوانے کیلئے مزدوروں اور غریب طبقے کے لوگوں کو لالچ دے کر دستاویزات حاصل کی گئیں۔ پھر اکاؤنٹس کھول کر بیچ دئے گئے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمین کو گرفتار کر لیا۔