بہار کے 23 اضلاع میں شدید سردی کا الرٹ

n64632482717360728973444b1fb3b8136af8ec7fdd4394c4aa1e718f429eaebde08541ff848e28eb2bb3f2

بہار میں شدید سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 23 اضلاع میں ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے رہنما خطوط کے ساتھ ایک ٹول فری نمبر جاری کیا ہے۔ بڑھتی سردی کی وجہ سے گیا میں پہلی سے پانچویں جماعت تک کے اسکول 8 جنوری تک بند کردیئے گئے ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے پٹنہ سمیت مغربی اور مشرقی چمپارن ، سیتامڑھی ، گوپال گنج ، شیوہر ، مظفر پور ، سیوان ، سارن ، دربھنگہ ، مدھوبنی ، سپول، ارریہ ، کشن گنج ، مدھے پورہ ، پورنیہ ، پورنیہ ، ویشالی ، سمستی پور ، سہرسہ، کھگڑیا ، کٹیہار ، مونگیر، جموئی ، بانکا اور بھاگلپور میں 5 جنوری کو اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔ گھنے دھند پڑنے کا امکان ہے۔ 6 جنوری کو بھی کچھ اضلاع میں اورنج الرٹ ہے ۔مغربی اور مشرقی چمپارن ، سیتامڑھی ، شیوہر ، مظفر پور ، سمستی پور ، ویشالی ، پٹنہ ، جہان آباد ، گیا ، نالندہ ، نوادہ ، شیخ پورہ ، دربھنگہ، مدھوبنی ، سپول ،ارریہ ، کشن گنج اضلاع میں 9 بجے تک گھے کہرے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ان علاقوں کے لیے یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بہار میں شدید سردی کی وجہ سے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے گائیڈ لائن جاری کی ہیں۔ اس دوران سردی کی لہر سے پیدا ہونے والے مسائل اور اس سے بچاؤ کے طریقے بتائے گئے۔ اس کے ساتھ ایک ٹول فری نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں محکمہ سے رابطہ کر کے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ ادھر پٹنہ کے مسوڑھی میںلوگوں نے سردی کے پیش نظر چوراہوں پر الاؤ جلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ غریب لوگ رکشہ چلانے والوں اور ٹھیلہ ڈرائیوروں کے لیے رات کی پناہ گاہ کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔ سردی کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر اسکول بند رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے کیونکہ اسکول جانے والے بچوں کو سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا ہے ۔ گیا ضلع انتظامیہ نے 8 جنوری تک اسکولوں کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ، لیکن پورے بہار کے لیے ابھی تک کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔