شوہر نے بیوی کو نشہ آور چیز کھلانے کے بعد فحش ویڈیو بنائی، اپنے دوست کو بھیج دی اور پھر…

مہاراشٹر کے الہاس نگر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شوہر نے اپنی بیوی کی فحش ویڈیو بنا کر اپنے دوست کو بھیج دی۔ اس واقعہ نے میاں بیوی کے تعلقات کو درہم برہم کر دیا ہے۔ 40 سالہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ دراصل شوہر نے بیوی کو نشہ آور چیز کھلائی اور پھر اس کی فحش ویڈیو بنا ڈالی۔ اس کے بعد شوہر نے وہ ویڈیو اپنے دوست کو بھیج دی۔ بیوی نے اس پر اعتراض کیا تو ملزم شوہر نے اس کی پٹائی بھی کی۔ اس کے بعد شوہر کے دوست نے خاتون سے فحش باتیں کیں۔ خاتون نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔ بیوی کا استحصال اور ہراساں کرنا موصولہ اطلاع کے مطابق الہاس نگر کے ایک 40 سالہ شخص کو اپنی بیوی کا استحصال کرنے، ہراساں کرنے اور حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کو اتوار کو شہر سے گرفتار کیا تھا۔ نشے کی حالت میں فحش ویڈیوز بنانا آپ کو بتاتے چلیں کہ ملزم شوہر نے اپنی بیوی کو نشہ آور چیز کھلائی اور پھر اس کی پرائیویٹ تصاویر لے کر وہ تصاویر اپنے دوست کو سوشل میڈیا پر بھیج دیں۔ اس واقعہ کے بعد جب بیوی نے ان تصاویر پر اعتراض کیا تو شوہر نے اس کی بھی پٹائی کی۔ بیوی نے شوہر کے دوست کی بھیجی ہوئی تصاویر دیکھی تو اس نے 7 جنوری کو خاتون کو فون کیا اور فحش تبصرے کئے۔ اس کے بعد ملزم کے دوست نے خاتون سے جسمانی تعلقات کا مطالبہ کیا۔ خاتون نے اس سلسلے میں پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے شوہر کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا۔
