ہندوستانی نژاد امریکی رکن پارلیمنٹ جے پال کے والد کا ہندوستان میں انتقال

n6487589951737558576295cb09c568c5e59ece627d59ff3a4dc34cfea0b5e00f03d70b3bc3ea714e4a2f31

ہندوستانی نژاد امریکی رکن پارلیمنٹ پرمیلا جے پال کے والد ایم پی جے پال کا ہندوستان میں انتقال ہوگیا ہے اور وہ اس مشکل وقت میں اپنے خاندان کا ساتھ دینے ہندوستان جارہی ہیں۔ یہ جانکاری پرمیلا جے پال کی طرف سے جاری ایک بیان میں دی گئی۔ جے پال نے بیان میں کہا، میرے پیارے والد ایم پی جے پال کا کل رات انتقال ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس لیے جا رہی ہوں تاکہ دکھ کی اس گھڑی میں اپنی ماں اور بہن کے ساتھ رہ سکوں۔ ہم ایک غیر معمولی شخص کے کھو جانے پر سوگ منا رہے ہیں جن کی وجہ سے آج ہم اس مقام پر ہیں۔ جے پال (59)، جو پہلی ہندوستانی نژاد امریکی خاتون ہیں جو ایوان نمائندگان میں منتخب ہوئیں، جنوری 2015 سے واشنگٹن کے 7ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ میرا دفتر معمول کے مطابق کھلا رہے گا۔ آپ نے مجھے جو پیار دکھایا ہے اس کا شکریہ۔