خود کو کنوارا بتاتا اور عشق کرنے لگتا، پھر ایک …دو…تین…چار…شادی پر شادی، پھر ایک دن ہوا کچھ ایسا، عقل آگئی ٹھکانے

n649882839173825266801123d0ec096e3ef647821f5e615e19305cd5f3ee28f7d92530298946a705ee0667

مہاگاما تھانہ علاقہ کے سن پور گاؤں میں ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں چار شادیاں کرنے والے ایک شخص نے ایک لڑکی کو خود کو کنوارا بتا کر اپنے پیار کے جال میں پھنسایا اور جھوٹ بول کر مولانا کے سامنے نکاح بھی کر لیا، لیکن اس کا راز فاش ہو گیا۔ دراصل یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب نوجوان کی پہلی بیوی کو اس بات کا علم ہوا۔ جیسے ہی اسے اس کا علم ہوا بیوی سیدھی سن پور گاؤں پہنچی اور گاؤں والوں کو ساری سچائی بتائی۔ اس کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے نوجوان کو پکڑ کر بری طرح پیٹا۔ واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم نوجوان ہنواڑہ تھانہ علاقہ کے انجنا گاؤں کا رہنے والا ہے۔ خاتون نے بتایا کہ اس کی پہلی شادی بسنت رائے تھانہ علاقے کے تحت جمنی کولا گاؤں میں ہوئی تھی اور پھر اس نے 2013 میں اس سے شادی کی تھی۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اس کا گھر دھوریا تھانہ علاقے کے کرما گاؤں میں ہے ۔ اس کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ ایک سال کے بعد گاؤں کی جس لڑکی سے شادی ہوئی تھی، اس کو طلاق دے دیا۔ پھر ایک سال بعد اس نے اسی لڑکی سے شادی کر لی۔ شادی کے بعد اس نے خاتون کو کچھ دن گجرات میں اپنے پاس رکھا۔ خاتون نے نوجوان پر شراب کے نشے میں دھت ہو کر اس کے ساتھ مار پیٹ کرنے کا بھی الزام لگایا۔ خاتون نے کہا کہ اس کو انصاف چاہئے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ سب کچھ برداشت کے باوجود اس کے ساتھ رہتی تھی، لیکن اس کے بعد اس نے دوبارہ کسی اور سے شادی کرلی، اس کو انصاف چاہئے۔