اٹل بہاری واجپئی سے تعلق رکھنے والے اعزاز سے نوازے جائیں گے

n6497301221738164295739830c57dc9d11f5ff0bfc114fc5da00a69d20b0bb6045728b2635573e80e15f08

سابق وزیر اعظم انجہانی اٹل بہاری واجپئی کی صد سالہ یوم پیدائش تقریبات کو لیکر آج بھارتیہ جنتا پارٹی ضلع صدر اور پروگرام کوآرڈنیٹر نے پریس کانفرنس کی۔ اس سلسلہ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی ضلع صدر،کرشن پال سنگھ نے کہاکہ اٹل اسمرتی مجموعہ اور رابطہ مہم کے ذریعے 31جنوری2025 تک ایسے افراد کی شناخت کریں گے جنکے پاس اٹل جی کے ساتھ کسی بھی لمحے کی یادداشت، کاغذ کی کٹنگ، کسی کتاب پر آٹو گراف، کوئی بھی کاغذ جو براہ راست یا بالواسطہ طور پر اٹل جی سے متعلق ہو یا کوئی آڈیو کلپ موجود ہے۔مہم کے اختتام پر ضلع کے ان باشندوں کے پاس جائیں گے اور ان کا احترام کریں گے، وہیں ان افراد کی بھی نشاندہی کریں گے جنہوں نے براہ راست اٹل جی کے ساتھ کام کیا ہو۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ میں ہم ان سبھی افراد کی فہرست بنائیں گے جنہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی یا سنگھ سے وابستہ تنظیم میں کام کیا ہے۔انھوں نے بتایا اس پروگرام کے تحت اٹل جی پر لکھے گئے مضامین اور کتابوں کوجمع کیا جائے گا۔ اسکے بعد، ہم اس سے منتخب کردہ معلومات کو ریاستی اور قومی سطح پر ڈسپلے کریں گے۔اس پروگرام کے بعد15فروری سے15مارچ2025 تک ہر ضلع میں سمیلن کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں فہرست میں شامل ضلع کے نامور افراد اوراٹل جی کے مداحوں کو مدعو کیا جائے گا۔ کانفرنس میں اٹل جی کے ساتھ کام کرنے والے سینئر کارکنان اوراٹل جی کی شخصیت اور کام سے متعلق ضلع میں جو بھی مضامین اور کتابیں لکھنے والوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ انہو نے کہا کہ اٹل جی کی یادمیں جمع کی گئی معلومات کا ڈیجیٹل پریزنٹیشن ہوگا۔اس کانفرنس میں ہماری ریاست میں قابل احترام اٹل جی کی تحریک سے ان کے دور حکومت میں شروع کی گئی خصوصی اسکیموں کی تفصیلی پیشکش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اٹل جی کی صد سالہ پیدائش کے موقع پر علی گڑھ میں کھیلوں کے مقابلے میں مدعو کیا گیا تھا۔ضلع میں مختلف سطحوں پر تقریری مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ مرکزی اور ریاستی سطح سے جو بھی پروگرام آتے ہیں، انکو کامیاب بنانے کے لیے پوری ٹیم مل کر کام کرے گی۔ ضلع کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ اٹل جی سے متعلق کوئی یادداشت کاغذ،آڈیو،ویڈیو میڈیم میں دستیاب ہے یا وہ افراد جنہوں نے اٹل جی کے ساتھ کام کیا ہے، انہیں ضلع دفتر بی جے پی سے رابطہ کرنا چاہیے۔پریس کانفرنس میں ضلع صدر چودھری کرشن پال سنگھ، ضلع نائب صدر اور مہم کوآرڈینیٹر شری گورت شرما، ہریندر گپتا سشیل، پردیپ چودھری، آشیش گوڑاور جتیندر گوول وغیرہ موجود رہے۔