شراب اسکام اور کانگریس سے دوری کجریوال کی شکست کا سبب

n65119712617390556744050d26d80b646873c6f20ddc02d9d7ddd3732b71aa5892044c02c333bce82a0dc3

بی مہیش کمار گوڑ نے دہلی کے انتخابی نتائج عام آدمی پارٹی کی شکست اور اروند کجریوال کے زوال کی دو اہم وجوہات ہونے کا ریمارکس کیا۔ کے سی آر کی زیرقیادت بی آر ایس پارٹی سے کجریوال کے دوستانہ تعلقات کی عام آدمی پارٹی کو قیمت چکانی پڑی۔ کے سی آر کی دختر کویتا کے ساتھ کریجی اینڈ کمپنی کی شراب کاروبار کے الزامات نے ان کے زوال کی بنیاد ڈالی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ شراب گھوٹالے نے بدعنوانیوں کے خلاف نعرے کے ساتھ سیاسی میدان میں قدم رکھنے والے کجریوال کی قومی سطح پر بنائی گئی۔ شبیہ کو داغدار بنادیا۔ شراب اسکام کے الزامات نے ان کے صاف ستھرے امیج کو تباہ و برباد کردیا۔ کے سی آر کا خاندان کجریوال کے اس حالات کا ذمہ دار ہے۔ عوام نے دو مرتبہ دہلی پر حکمرانی کرنے کا عآپ کو موقع فراہم کیا تھا سوائے شراب اسکام کا عام آدمی پارٹی پردوسرا کوئی الزام نہیں ہے۔ کویتا کے شراب کاروبار نے عام آدمی پارٹی کے نظریئے کو نقصان پہنچایا ہے۔ عام آدمی پارٹی شکست کی دوسری وجہ یہ ہیکہ دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے کانگریس کو دشمن کی نظر سے دیکھا ہے جو کجریوال کی زوال کا سبب بنا ہے۔ کانگریس کے ساتھ اتحاد نہ کرنے کجریوال کا فیصلہ بی جے پی کو فائدہ اٹھانے میں کارآمد ثابت ہوا ہے۔ اروند کجریوال نے ان انتخابات میں اس منطق کو نظرانداز کردیا کہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے علحدہ علحدہ مقابلہ کرنے سے مخالف بی جے پی ووٹ تقسیم ہوجائیں گے اور بھگوا پارٹی کو فائدہ ہوگا۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ یہ کہنا ضروری ہے شراب اسکام سے عام آدمی پارٹی کے بنیادی نظریئے کو جہاں نقصان پہنچا وہیں اروند کجریوال نے کانگریس سے علحدگی اختیار کرتے ہوئے دہلی کا اقتدار بھی کھودیا۔