سفرحج کیلئے ہوائی کرایہ مقرر کرنے کی درخواست کی سماعت

n65489473917413085740378b8c22bbb4224a9314d45d74f375b81b84f10a8c174610870d0650e13089e5e1

حج سفر کیلئے ہوائی کرایہ الگ الگ مقامات کے لیے مختلف ہونا عام بات ہے لیکن کچھ مقامات پر کرایہ زیادہ ہونے کی شکایات اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔ ایسی ہی ایک شکایت سپریم کورٹ میں داخل کی گئی۔ اس عرضی میں ہوائی کرایہ طے کرنے سے متعلق سوال اٹھایا گیا جس پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ عرضی دہندہ حکومت کے سامنے ریپریزنٹیشن دے۔ ایک ہفتے کے اندر اہل اتھارٹی اس پر فیصلہ لے کر اس کی جانکاری عام کرے۔جسٹس سوریہ کانت نے سماعت کے دوران کہا کہ شکایت میں بتایا گیا ہے کہ جہاں ہوائی کرایہ 85 ہزار سے 86 ہزار روپے لیا جاتا ہے وہیں کالی کٹ سے جدہ تک سفر کرنے والوں سے ایک لاکھ روپے وصول کیا جاتا ہے جو کہ بالکل ہی من مانی طریقہ ہے۔ عدالت کے لیے کسی بھی پالیسی پر مبنی فیصلے سے متعلق کوئی رائے ظاہر کرنا دانشمندانہ قدم نہیں ہے لیکن اس عرضی کو نامنظور کر دیا گیا تو اس عدالت کا کوئی بھی نظریہ حج سفر کے لیے منفی ہوگا اور اس سے مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔سپریم کورٹ نے اس عرضی پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اے ایس جی نٹراج کا کہنا ہے کہ دیے گئے ریپریزنٹیشن کی جانچ کی جائے گی اور فیصلے کے اسباب کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کیا جائے گا۔ یہ قدم اس لیے اٹھایا جائے گا تاکہ ظاہر کیا جا سکے کہ کالی کٹ۔جدہ سفر کیرالا کے دیگر پوائنٹس کے مقابلے میں زیادہ مہنگا کیوں ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں صاف طور پر کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر اس تعلق سے فیصلہ لیا جائے۔