امریکا مذاکرات ہی چاہتا ہے تو دھمکیاں کیوں؟ ایرانی صدر

n659182316174394321201195d6de515f959026aa2d6954db2a92702f7b367009ec54cc02f4e5501c09ebfe

امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات شروع ہونا چاہئے یا نہیں اس سے متعلق خط، بیانات اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سے متعلق اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران برابری کی بنیاد پرامریکا سے بات چیت چاہتا ہے، ایک طرف دھمکی دوسری طرف مذاکرات کی پیشکش ہے۔ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا آج نہ صرف ایران بلکہ دنیا کی تذلیل کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی رویہ مذاکرات کے مطالبے سے متضاد ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگرایران نے جوہری پروگرام سے متعلق بات چیت کے میز پر نہیں آتا ہے تو اس پر بموں کی بارش کردیں گے۔جواب میں ایران نے بھی جوابی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔