وزیر اعظم مودی، آر ایس ایس سے متعلق نا زیبا ریمارکس

Awal-4-1-407x271

بی جے پی نے اتوار کے روز پٹنہ میں کانگریس لیڈر کنہیا کمار کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی جس میں الزام لگایا گیا کہ انہوں نے ایک حالیہ ٹی وی انٹرویو کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور آر ایس ایس کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال کی ہے۔ شکایت میں بی جے پی نے دعویٰ کیا کہ کنہیا کمار نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیا اور وزیراعظم مودی اور آر ایس ایس کے خلاف انتہائی قابل اعتراض اور غیر ذمہ دارانہ تبصرہ کیا۔بہار میں بی جے پی کے میڈیا انچارج دانش رضوان کی قیادت میں ایک وفد نے پولیس پر زور دیا کہ وہ تبصروں پر کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کرے۔ کنہیا کمار جو ٹکڑے۔ٹکڑے گینگ کا حصہ ہیں نے 11 اپریل کو ایک انٹرویو میں وزیراعظم مودی اور آر ایس ایس اور اس کے نظریات کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی تھی۔ دانش رضوان نے کہا کہ ہم نے اس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے اور فوری طور پر ایف آئی آر کے اندراج کا مطالبہ کیا ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ پولیس مناسب کارروائی کرے گی۔کمار کے خلاف قانونی کارروائی پر زور دیتے ہوئے اقبال نے دعویٰ کیا کہ جے این یو کے سابق طالب علم کے ریمارکس نے عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور بدامنی کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔