تلنگانہ میں آج سے بیروزگاروں کی بس یاترا، حکومت کی ناکامیاں عوام کو بتائی جائیں گی

20231115_114010-780x470

الیکشن کمیشن نے ریاست بھر میں آج سے شروع ہونے والے بیروزگاروں کی بس یاترا کو اجازت دے دی ہے۔
بس یاترا آج 4 بجے گن پارک سے شروع ہوگی۔ پروفیسر ہرگوپال، کودنڈارام اور ریٹائرڈ آئی اے ایس آفیسرمرلی اس بس کو جھنڈی دکھائیں گے۔ یاترا
بتایا گیا ہے کہ 10 روزہ یاترا کے دوران چیف منسٹر کے سی آر کی دس سال کی ناکامیوں کو عوام کے سامنے بیان کیا جائے گا۔ دس روزہ یاترا میں دس سال کے دوران بی آرایس حکومت کی ناکامیوں سے عام کو واقف کروایا جائے گا۔ کنوینرریاض بتایا کہ یہ یاترا اس مہینہ کی 25 تاریخ تک جاری رہے گی۔