ریٹائرمنٹ بینیفٹس کی عدم اجرائی پر ہائی کورٹ کی برہمی، سکریٹری فینانس کو چار ہفتے کی مہلت

highcourt-copy

تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریٹائرڈ ملازمین کے بقایہ جات کی اجرائی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے کہا کہ ریٹائرمنٹ بینیفٹس کی اجرائی میں تاخیر افسوسناک ہے۔ حکومت کے رویہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ کورٹ کے ایک ریٹائرڈ عہدیدار کے بقایہ جات اندرون چار ہفتے جاری کرنے کی ہدایت دی۔ رنگا ریڈی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایڈمنسٹریٹیو آفیسر کے عہدہ پر خدمات انجام دینے والے وجئے کمار 6 ماہ قبل سبکدوش ہوئے ۔ انہیں 90 لاکھ روپئے کے بینیفٹس کی اجرائی باقی ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور پرنسپل سکریٹری فینانس کو ہدایت دی کہ پنشن بقایہ جات آئندہ چار ہفتے میں جاری کردیئے جائیں ۔ عدالت نے انتباہ دیا کہ اگر چار ہفتے میں بینیفٹ جاری نہیں کئے گئے تو ٹوکن کی اجرائی کی تاریخ سے 18 فیصد سود کے ساتھ رقم ادا کرنا پڑے گا۔ عدالت نے کہا کہ ریٹائرمنٹ بینیفٹس کے لئے ملازمین کو عدالتوں کے چکر کاٹنے پر مجبور کرنا درست نہیں ہے۔