دو سال انتظار کریں ، ہماری حکومت آئے گی:کے ٹی آر

TOP_5-19

رکن اسمبلی سرسلہ و بی آر ایس ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے آج سرسلہ کا دورہ کیا جہاں وہ دھان کے خریدی مراکز کا بھی معنی کیا اور کہا حکومت دھان کی خریدی میں بالکل طور پر ناکام ہو چکی ہے انھوں نے کہا کہ اگر حکومت فوری اقدامات نہیں کرتی تو ریاست بھر کے تمام خریداری مراکز پر بی آر ایس پارٹی کسانوں کے ساتھ کھڑی ہو کر دھان کی مکمل خریداری تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ اس موقع پر کسانوں کے مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے حکومت پر سخت تنقید کی گئی۔ بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے کسان اپنا دھان مراکز پر لا رہے ہیں، مگر حکومت نے اب تک ایک دانہ بھی نہیں خریدا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت دلالوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کسانوں کو نظرانداز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود کو ‘‘کسانوں کی حکومت’’ کہنے والی کانگریس حکومت نے کسانوں کو مکمل طور پر دھوکہ دیا ہے اور تلنگانہ کے قیام کے بعد ایسی خراب حکمرانی کبھی نہیں دیکھی گئی۔ اگر فوری طور پر دھان کی خریداری شروع نہ کی گئی تو بی آر ایس پارٹی سڑکوں پر آ کر احتجاج کرے گی اور کسانوں کے مسائل پر ریاست گیر تحریک چلائے گی۔ آخر میں کے ٹی آر نے کہا’’دو سال انتظار کریں، دوبارہ ہماری حکومت آئے گی اور ہم کسانوں کی آنکھوں کی طرح حفاظت کریں گے۔