ایران کے پاس صرف 3 دن باقی: ڈونالڈٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو انتباہ دیا کہ اس کے پاس اپنے تیل کے بنیادی ڈھانچے کو ممکنہ تباہی سے بچانے صرف چند دن رہ گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بیان فاکس نیوز کو ایک انٹرویو میں دیا، جس نے عالمی سطح پر تشویش کی نئی لہر پیدا کر دی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران جنگ کے خاتمے کیلئے سنجیدہ ہے تو اسے فوری امریکہ سے رابطہ کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق ایرانی قیادت میں کچھ عناصر ایسے ہیں جو معقول سوچ رکھتے ہیں، تاہم بعض حلقے صورتحال کو پیچیدہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران دانشمندی کا مظاہرہ کریگا تاکہ خطے میں استحکام قائم ہو سکے۔امریکی صدر نے یہ بھی عندیہ دیا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی جلد ختم ہو سکتی ہے اور امریکہ اس میں کامیاب ہو کر سامنے آئے گا۔ انہوں نے ناٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی ممالک کو زیادہ فعال کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔ چین کے حوالے سے بھی انہوں نے کہا کہ وہ مزید تعاون کر سکتا تھا۔
