امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ H1B ویزوں پر مکمل بندش کی منصوبہ بندی میں مصروف

TOP_16-18

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ H1B ویزوں پر مکمل بندش کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔ بتایاجاتاہے کہ امریکہ میں H1B ویزا کی اجرائی میں دھاندلیوں کی جانچ کے اقدامات اور ویزا کے حصول کے ذریعہ امریکہ میں برسرکار بیرون ملک کے افراد بالخصوص نوجوانوں کی بڑھتی تعداد پر قابو پانے کوششوں کے دوران ٹرمپ انتظامیہ نے ایک اور اہم قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی ایمگریشن محکمہ کے آئی جی نے بتایا کہ H1B ویزوں کیلئے امریکی کمپنیوں کے آجرین کی غلط و فرضی دستاویزات کے معاملہ میں جو شکایات ملی ہیں ان کی بنیاد پر ٹرمپ انتظامیہ کو پیش سفارشات پر عمل کے ذریعہ اس سہولت کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چند ماہ قبل H1B ویزا کیلئے انتظامیہ نے 1لاکھ ڈالر کی فیس عائد کرنے قانون سازی کے ذریعہ ان آجرین پر جو غلط تفصیلات فراہم کرکے ویزا جاری کروایا کرتے تھے پر روک لگائی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ ایمگریشن نے ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات کے بعد محکمہ لیبر کی خدمات حاصل کرکے آجرین اور ملازمین جنہوں نے H1B میں بے قاعدگیاں کی ہیں ان کی جامع تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ کہاجارہا ہے کہ محکمہ ایمگریشن اور لیبر کے حکام نے مشترکہ سفارش میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کو H1B ویزوں کی اجرائی پر آئندہ ایک سال میں 3 سال کیلئے اس زمرہ میں ویزوں کی اجرائی کو روک دینا چاہئے ۔بتایاجاتاہے کہ محکمہ لیبر اور ایمگریشن نے جعلی وفرضی ملازمتوں کے خلاف تحقیقات کو آجرین کی جانب سے بیرون ملک افراد کو ہراساں کرنے والوں کو خصوصی نشانہ بنایا جارہا ہے۔تحقیقات کے دائرہ کے متعلق ایجنسیوں کا کہناہے کہ فرضی دستاویزات اور اسنادات کی بنیاد پر جن غیر ملکی شہریوں کو امریکہ میں ملازمت دی گئی ہے ان کی نشاندہی کے ذریعہ سافٹ ویئر کمپنیوں‘ آئی ٹی کمپنیوں و ملازمت فراہم کرنے والی کنسلٹنسی ذمہ داروں تک اسے وسعت دی گئی ہے تاکہ H1B ویزوں کیلئے اب تک کی گئی دھاندلیوں کی جانچ کی جاسکے۔