تلنگانہ : بی جے پی امیدوار دھرما پوری اروند کو مسلم خواتین کی برہمی کا سامنا

4944arvind

حلقہ لوک سبھا نظام آباد کے بی جے پی امید وار دھر ماپوری اروند کو مسلم خواتین کی برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر مینڈوار منڈل پہنچے تھے جہاں خواتین نے ان کو روک دیا۔ اس موقع پر ایک برقعہ پوش خاتون نے ان سے سوالات کئے جس پر اروند کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ووٹ ڈالتے تو ڈالو نہیں ڈالتے تو مت ڈالو ، اس پر برہم مسلم خاتون جو دیگر مسلم خواتین کے ساتھ وہاں کھڑی تھی کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ وہ ان کو ووٹ نہیں ڈالیں گی۔