بنڈارودتاتریہ کی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات

TOP_19-3

سابق گورنر ہریانہ بنڈارو دتاتریہ نے شریمتی بنڈارو وجیہ لکشمی چیرپرسن الائی بلائی فاؤنڈیشن کے ہمراہ نئی دہلی میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہر سال الائی بلائی فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔ جاریہ سال 22 اکتوبر کو حیدرآباد میں الائی بلائی پروگرام منعقد ہوگا۔ بنڈارودتاتریہ نے راجناتھ سنگھ کو پروگرام کی تفصیلات سے واقف کرایا اور کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر سرکردہ قائدین اس پروگرام میں شرکت کرتے ہیں۔ تلنگانہ کی تہذیب و ثقافت کو فروغ دینے اور آپسی بھائی چارہ کے ماحول کو مستحکم کرنے میں یہ پروگرام معاون ثابت ہوتا ہے۔ دتاتریہ نے بتایا کہ کئی مرکزی وزراء، گورنرس، چیف منسٹرس اور مختلف سیاسی پارٹیوں کی اہم شخصیتوں نے اس پروگرام میں شرکت کی ہے۔ راجناتھ سنگھ نے الائی بلائی پروگرام میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے شرکت کا تیقن دیا۔ بنڈارودتاتریہ نے کئی مرکزی وزراء سے ملاقات کرتے ہوئے 22 اکتوبر کے پروگرام کی دعوت دی ہے۔