تلنگانہ میں آئندہ تین دن گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے اتوار کو کہا کہ تلنگانہ میں آئندہ تین دن کے دوران بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گرنے اور 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔روزانہ کی موسمیاتی رپورٹ میں محکمہ نے کہا کہ اسی مدت کے دوران ریاست کے الگ تھلگ مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی بھی ہونے کا قوی امکان ہے ۔رپورٹ کے مطابق 7 سے 10 اکتوبر تک تلنگانہ میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔رپورٹ میں محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ تلنگانہ میں جنوب مغربی مانسون کمزور رہا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے بعض مقامات پر بارش ہوئی۔
