انتخابی ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو ووٹ دینے کا ایک اور موقع

ELECTIONS-VOTING

آندھرا پردیش کے چیف الیکٹورل آفیسر مکیش کمار مینا نے اتوار کے روز کہا کہ الیکشن کمیشن نے حق رائے دہی سے استفادہ نہ کرنے والے ایسے سرکاری ملازمین جو انتخابی ڈیوٹی پر مامور ہیں، کو ووٹ دینے کا ایک اور موقع فراہم کیا ہے۔ رائے دہی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ وجیانگرم کے دوران سی ای او نے کہا کہ ایسے ملازمین کو7 اور8مئی کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کا ایک اور موقع دیا جائے گا۔ اگر کسی اہل ملازم کا نام پوسٹل بیالٹ کی فہرست میں شامل نہیں ہے یا وہ، اس سہولت سے استفادہ کے لئے درخواست داخل نہیں کی ہے تو ان ملازمین کو چاہئے کہ وہ انتخابی ڈیوٹی کے احکام اور اپنا شناخت کارڈ کی نقل داخل کرتے ہوئے متعلقہ مرکز پر فہرست میں اپنے نام درج کرائیں۔ سی ای او نے کہا کہ گھر سے ووٹ اور پوسٹل بیالٹ سے ووٹ دینے کے عمل کو9مئی تک مکمل کرلیا جائے گا۔