ٹو وہیلر گاڑی پر چار لاکھ روپئے سے زائد کے 67 چالان

10awwal_3

گرو گرام ٹریفک پولیس نے آج ایک موٹر سیکل کو ضبط کرلیا جس پر جملہ 67 زیر التواء ٹریفک چالان تھے اور ان چالان کی جملہ رقم چار لاکھ چھ ہزار روپئے تک پہونچ گئی تھی ۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ یہ موٹر سیکل دمدمہ سگنل کے قریب چیکنگ کے دوران ضبط کی گئی ۔ تلاشی مہم کے دوران زونل آفیسر ای ایس آئی جئے ویر نے جانچ کیلئے ایک موٹر سیکل کو روکا جس پر جملہ 67 زیر التواء ٹریفک چالان تھے ۔ ان چالان کی جملہ رقم چار لاکھ چھ ہزار 500 روپئے بتائی گئی ہے ۔ سینئر ٹریفک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ بیشتر چالانات بغیر ہیلمٹ ڈرائیوگن ‘ گاڑی کا انشورنس نہ رہنے اور پولیوشن انڈر کنٹرول سرٹیفیکٹ کے بغیر ڈرائیونگ سے متعلق تھے ۔ عہدیدار نے کہا کہ گاڑی کا مالک درکار دستاویزات پیش کرنے میں بھی ناکام رہا جس کے بعد گاڑی کو ضبط کرلیا گیا ۔ ٹریفک پولیس نے گاڑی رانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہیلمٹ کے بغیر گاڑی نہ چلائیں اور ڈرائیونگ کے دوران اپنے ساتھ تمام درکار دستاویزات بھی رکھیں۔ اس کے علاوہ انشورنس کروایا جائے اور پی یو سی بھی ضروری ہے ۔ پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیوں کا انتباہ بھی دیا ہے ۔