قومی قائدین کے آگے تلنگانہ قائدین وقار داؤ پر لگا دیتے ہیں

بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے اتوار کو تلنگانہ میں کانگریس اور بی جے پی قائدین پر تنقید کی کہ وہ اپنے قومی قائدین کی موجودگی میں وقار اور عزتِ نفس سے عاری نظر آتے ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تلنگانہ کانگریس اور بی جے پی قائدین میں عہدہ کا وقار ایک نایاب خوبی معلوم ہوتی ہے۔کانگریس قائد راہول گاندھی کے دورہ کے دوران کانگریس قائدین کے رویہ کا حوالہ دیتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ چیف منسٹر نے گاندھی خاندان کے باڈی گارڈ کی طرح برتاؤ کیا، جبکہ پی سی سی صدر اور وزیر راہول گاندھی کی بائیک کے پیچھے خادم کی طرح دوڑتے رہے۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ مرکزی وزیر اور بی جے پی کے ریاستی صدر نے امیت شاہ کے پاؤں چھوئے اور ان کی چپل اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ کتنا شرمناک و نامناسب رویہ ہے! انہوں نے کہا کہ تلنگانہ عزتِ نفس کے اصول پر قائم ہوا تھا اور یہ دونوں قومی جماعتیں اسے کبھی نہیں سمجھ پائیں گی۔تلنگانہ کانگریس اور بی جے پی قائدین میں عہدے کا وقار ایک نایاب خوبی معلوم ہوتی ہے۔ چیف منسٹر گاندھی خاندان کے باڈی گارڈ کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں، پی سی سی صدر اور وزیر راہول گاندھی کی بائیک کے پیچھے خادم کی طرح دوڑ رہے ہیں!اسی طرح مرکزی وزیر اور بی جے پی کے ریاستی صدر امیت شاہ کے پاؤں چھو رہے ہیں اور ان کی چپل اٹھا رہے ہیں۔ تلنگانہ عزتِ نفس کے اصول پر قائم ہوا تھا۔ لگتا ہے یہ دونوں قومی جماعتیں اسے کبھی بھی نہیں سمجھ پائیں گی۔
