حیدرآباد میٹرو ٹرینوں میں مسافرین کی تعداد میں اضافہ

HYDERABAD-METRO-TRAIN

حیدرآباد میٹرو ٹرینوں میں مسافرین کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ عام انتخابات میں ووٹ کے حق کے استعمال کے بعد حیدرآباد میں مقیم آندھرائی افراد کی بڑی تعداد اپنے آبائی مقامات سے واپس ہوگئی ہے جس کے پیش نظر میٹرو ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافرین کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ بالخصوص ایل بی نگر سے میاں پورجانے والی میٹرو مسافرین سے کھچاکھچ بھری ہوئی ہے۔عموما ہر دن میٹرو خدمات کاآغاز 6بجے صبح ہوتا ہے ۔ تاہم مسافرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے اس روٹ پر میٹرو خدمات کاآغاز صبح 5.30بجے کردیاگیا۔مسافرین کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر میٹرو کی ٹرپس میں اضافہ کی بھی توقع کی جارہی ہے۔