این ڈی اے کو 400 نشستیں حاصل ہوں گی، مودی تیسری مرتبہ وزیراعظم بنیں گے:چندرابابو

CHANDRABABU-NAIDU-780x470

آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی وتلگودیشم پارٹی کے قومی سربراہ این چندرابابونائیڈونے کہا ہے کہ این ڈی اے کو 400سے زائد نشستیں حاصل ہوں گی۔ انہوں نے اترپردیش کے وارنسی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی تیسری مرتبہ ملک کے وزیراعظم بنیں گے کیونکہ انہوں نے گذشتہ دس سال میں کافی بہتر کام کیا ہے۔ ملک کو ان کی ضرورت ہے۔ہندوستان عالمی سطح پر اہم رول اداکرنے گا۔انہوں نے وارنسی سے مودی کے پرچہ نامزدگی کے ادخال کے مسئلہ پر کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے۔ مودی کے ساتھ وابستگی پر انہیں خوشی محسوس ہورہی ہے۔مودی نے گذشتہ دس برسوں میں ملک میں استحکام لانے میں کامیابی حاصل کی ہے اور اب وہ 2047تک وکست بھارت کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ این ڈی اے اتحاد 400نشستوں کو حاصل کرے گااورآندھراپردیش میں این ڈی اے اتحاد کامیاب ہوگا۔ بہار کے سابق نائب وزیراعلی سشیل کمار مودی کی موت پر گہرے دکھ کا بھی اظہار کیااور ان کو خراج پیش کیا۔بی جے پی لیڈران بشمول این چندرابابونائیڈواین ڈی اے اتحاد کی میٹنگ میں شرکت کے لئے وارنسی میں ہیں۔