آرٹی سی بسوں میں مردوں اورخواتین کے علحدہ علحدہ دروازوں سے داخلہ کیلئے اقدامات

RTC-BUS

تلنگانہ میں خواتین کو بس میں مفت سفر کی سہولت کی فراہمی کے بعد خواتین کی بڑی تعداد بسوں میں سفر کر رہی ہیں۔ مردوں اور عورتوں کے سوار ہونے اور ایک ہی دروازے سے اترنے کی وجہ سے حال ہی میں کئی حادثات رونما ہوئے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے آر ٹی سی حکام نے ایک اہم فیصلہ لیا۔حکام نے بس کے اگلے دروازے پر خواتین کی تصویر اور پچھلے دروازے پر مردوں کی تصویر لگادی ہے۔ اس طرح حکام نے تجویز کیا کہ یہ تجویز خواتین ان کیلئے الاٹ کردہ دروازے اور مرد ان کے لئے الاٹ کردہ دروازے سے بس میں داخل ہوں۔ کنڈکٹرس کا کہنا ہے کہ اس طرح سفر بغیر کسی پریشانی کے آسانی سے گزرے گا۔