چندرابابو نے غریب شخص کے مکان پہنچ کر ماہانہ وظیفہ کی رقم خود حوالے کی

NAIDU2

آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابو نائیڈو نے ایک غریب شخص کے مکان پہنچ کر حکومت کی جانب سے دی جانے والی ماہانہ وظیفہ کی رقم حوالے کی۔ اپنے مکان میں چندرابابونائیڈوکو دیکھ کر یہ شخص حیرت زدہ ہوگیا۔ وزیراعلی نے نہ صرف اس شخص کے ارکان خاندان کو انتخابی وعدہ کے مطابق اضافی شدہ ماہانہ این ٹی آربھروسہ وظیفہ کی رقم حوالے کی بلکہ اس کے ارکان خاندان کے ساتھ بیٹھ کر اس کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔وزیراعلی نے ضلع گنٹور کی ایس ٹی کالونی میں استفادہ کنندہ کے مکان میں یہ رقم حوالے کی۔ اس شخص کے ساتھ رقم کی حوالگی کے موقع پر چندرابابو کی تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔