صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج تلنگانہ میں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج جنوبی ریاست تلنگانہ کے دورے پر رہیں گی۔ وہ اپنے یک روزہ دورے دوران حیدرآباد میں نلسر یونیورسٹی آف لاء کے 21ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔ یہ معلومات حکومت ہند کے ذریعہ دی گئی ہے۔ صدر جمہوریہ مرمو سکندرآباد کے راشٹرپتی نیلائم میں انڈین آرٹس فیسٹیول 2024 کا بھی افتتاح کریں گی۔ آٹھ روزہ آرٹس فیسٹیول میں اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ کے فن، ثقافت، دستکاری اور پکوان کے تنوع کو دکھایا جائے گا۔
