پونچھ میں دل کا دورہ پڑنے سے پولیس اہلکار جاں بحق

n633811534172812107552604ad0a1b4172eee8d1e6dbc5bdcb0b3ffa9f900fba9f96c3558675b2b3f10f12

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں تعینات ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل کشمیر سنگھ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی صبح پیش آیا۔ کشمیر سنگھ کا تعلق جموں کے نوشہرہ علاقے سے تھا اور وہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں بطور ڈرائیور تعینات تھے۔ ہفتہ کہ صبح دفتر پہنچتے ہی انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ کشمیر سنگھ کی میت کو ان کے آبائی علاقے جموں لے جایا جائے گا تاکہ ان کی آخری رسومات ادا کی جا سکیں۔