چاول تاجر سے لوٹ معاملے کا ایک ملزم گرفتار، بالو لدے 8 ٹریکٹر ضبط

n6338135621728120798471b5c6db4225781cb822483e45262ad0f31fc0504b855b19f95b8436c8be93227a

ضلع کے دو مختلف تھانہ علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاول تاجر سے پانچ لاکھ روپے لوٹ معاملے کے ایک ملزم اور بالو لدے آٹھ ٹریکٹر ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سٹی ایس پی ڈاکٹر کے رام داس نے ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کے دوران یہ معلومات دی سٹی ایس پی نے بتایا کہ 2 اکتوبر کو للمٹیا تھانہ کے پپرپینتی سے ناتھ نگر جانے والی مین سڑک میں بائک پر سوار تین نقاب پوش بدمعاشوں نے اسلحہ کا خوف دکھا کر پراچی چاول کے ہول سیلر گوتم کمار کی دکان سے 5 لاکھ روپے لوٹ لیا تھا۔ اس لوٹ میں ملوث وکرم تانتی عرف وکرانتاکو مدھوسودن پور تھانہ علاقہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ لوٹ کی اس واردات میں ملوث 05 افراد کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ وکرم تانتی عرف وکرانتاکی مجرمانہ تاریخ ہے۔ اس کے خلاف مدھوسودن پور تھانہ میں نصف درجن معاملے درج ہیں۔

سٹی ایس پی نے بتایا کہ دوسری طرف جگدیش پور تھانہ علاقہ کے محمود ندی گھاٹ سے جزوی طور پر ریت سے لدے 08 ٹریکٹر ضبط کئے گئے ہیں۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ہدایات کے مطابق غیر قانونی کانکنی، نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ، سٹی کی نگرانی میں جگدیش پور پولیس، کجریلی پولیس نے جگدیش تھانہ کے تحت مودی پور واقع محمودا ندی گھاٹ پرچھاپہ ماری کی گئی ۔ چھاپہ ماری کے دوران پولیس کو دیکھ کر ٹریکٹر ڈرائیور نے ہائیڈرولکس کا استعمال کرتے ہوئے ریت گرائی اور ٹریکٹر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ جہاں سے جزوی طور پر ریت سے لدے 08 ٹریکٹر قبضے میں لئےگئے۔ اس معاملے میں جگدیش پور تھانہ کے تحت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔