ہریانہ میں ہموار طریقہ سے جاری ہے ووٹنگ

ہریانہ میں 15ویں اسمبلی کے لیے ووٹنگ صبح شروع ہوئی ۔ ریاست کے 90 اسمبلی حلقوں میں کل 1031 امیدوار میدان میں ہیں۔ جن اہم امیدواروں کی قسمت آج ای وی ایم میں بند ہو جائے گی، ان میں سابق وزیر اعلیٰ نائب سینی، بھوپندر سنگھ ہڈا، سابق نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ اور ہندوستان کی سب سے امیر ترین خاتون ساوتری جندال شامل ہیں۔ ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے تمام مراکز پر انتخابی عملے کی جانب سے ماک پولز کرائے گئے۔ اس کے بعد امیدواروں کے ایجنٹس کے دستخط حاصل کرنے کے بعد عام ووٹرز کو پولنگ بوتھ کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ ریاست کے دیہی علاقوں میں پولنگ بوتھوں کے باہر کافی بھیڑ ہے۔
