بودھن شہر میں 13سالہ معصوم لڑکی کی عصمت ریزی کا شرمناک واقع _ بی آر ایس کونسلر کا بھائی ملزم

بودھن کے محلہ شکرنگر کالونی سے تعلق رکھنے والی معصوم 13 سالہ لڑکی کے ساتھ مسلسل 6 دن سے عصمت ریزی کرنے والا رویند نامی شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق 13سالہ معصوم لڑکی کو رویندر نامی دریندہ صفت جو غریبی کا فائدہ اٹھاکر اس معصوم لڑکی کو رسی سے ب باندھ کر عصمت ریزی کرتا رہا چند دن قبل ہی اس لڑکی کا والد گزراگیافوری لڑکی کی حالات کو دیکھتے ہوے ضلع سرکاری دواخانہ منتقل کردیا
اس بات کی اطلاع عام ہوتے ہی رکن اسمبلی بودھن شکیل عامر نے شکر نگر کالونی اس لڑکی کے مکان پر پہونچے اس موقع پر موجود سی ائی پریم کمار کو ہدیت دی کے اس شخص کو کڑی سے کڑی سزادی جاے انہوں نے کہا کے بی ار ایس پارٹی میونسپل اربن فلور لیڈر کا چھوٹا بھائی رویندر کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا رکن اسمبلی نے کہا کے کونسلر رادھا کرشنا کو پارٹی سے برطرف کردیا گیا اس واقعہ پر بودھن شہر میں غم کی لہر دوڈگی ہر جگہ عوام افسوس کرتے ہوے دیکھا گیا
