اسٹیشن سے ٹرین چلنے کے بعد آئی بیوی کی یاد، کوچ میں کرڈالا کچھ ایسا، فورا پہنچ گئی پولیس، پھر…

دوسرے شہر میں کام کررہا ایک شخص چھٹیوں میں گھر آیا تھا۔ چھٹی ختم ہونے کے بعد وہ ٹرین سے واپس جا رہا تھا۔ گھر والوں کے ساتھ بیوی بھی اس کو اسٹیشن پر رخصت کرنے کیلئے آئی تھی ۔ سبھی نے اس کو سیٹ پر بٹھا دیا۔ اس کے بعد وہ نیچے اتر کر پلیٹ فارم پر ٹرین کے جانے کا انتظار کرنے لگے۔ وقت ہوا تو ٹرین نے سیٹی بجائی اور آگے بڑھ گئی۔ اچانک مسافر کو اپنی بیوی یاد آگئی اور ٹرین میں کچھ ایسا کرڈالا کہ آر پی ایف فوراً موقع پر پہنچ گئی اور پھر وہ منتیں کرنے لگا ۔ لیکن آر پی ایف نے ایک نہیں سنی اور فوری کارروائی کی۔ جھانسی کے تعلقات عامہ کے افسر کے مطابق ہندوستانی ریلوے ٹرینوں کو وقت پر چلانے کی مسلسل کوششیں کر رہا ہے، تاکہ مسافر وقت پر اپنی منزل پر پہنچ سکیں۔ اس سلسلے میں بغیر کسی وجہ کے الارم چین کھینچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ گزشتہ ماہ بغیر کسی معقول وجہ کے الارم چین کھینچنے والے 103 افراد کو گرفتار کرکے کارروائی کرتے ہوئے 24840 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ رواں ماہ 40 افراد کو گرفتار کرکے کارروائی کی گئی اور 9220 روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ ان میں سے ہی ایک مسافر نے اسٹیشن سے ٹرین چلنے کے بعد آوٹر پر چین کھینچ کر ٹرین کو روک دیا۔ جیسے ہی ٹرین رکی، آر پی ایف اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ مسافر سامان لے کر ٹرین سے اتر رہا تھا۔ آر پی ایف نے اسے فوراً حراست میں لے لیا اور زنجیر کھینچنے کی وجہ پوچھی۔ اس نے بتایا کہ وہ دور شہر میں کام کرتا ہے اور چھٹی لے کر گھر آیا تھا۔ ابھی چھٹی باقی ہے لیکن کمپنی والوں نے بلالیا ہے۔ میں جانے کے لیے ٹرین میں سوار ہو گیا، لیکن ٹرین چلنے کے بعد میں بیوی اور گھر والوں کی یاد آنے لگی ، جس کی وجہ سے ٹرین کی زنجیر کھینچ دی ۔ تاہم آر پی ایف نے اس کی ایک نہیں سنی اور اس کے خلاف کارروائی کی اور جرمانہ عائد کیا۔ بغیر کسی وجہ کے زنجیر کھینچنا جرم ہے، اس سے ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوتی ہیں۔
