بی جے پی ووٹ سے نہیں کھوٹ سے جیتنا چاہتی ہے :اکھلیش

n640105529173215934234088ffbb4f5f8b55cd683ae4ca5565aabc9e81a66ae65126de020064a785ff9240

سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ووٹ سے نہیں بلکہ کھوٹ سے الیکشن جیتنا چاہتی ہے ۔یادو نے پارٹی آفس میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ الیکشن میں ہار کے ڈر سے بی جے پی انتظامیہ سے بے ایمانی کرارہی ہے ۔ دباؤ ڈال رہی ہے ۔ سماج وادی پارٹی کے رائے دہندگان کو ووٹ ڈالنے سے روکاجارہا ہے ۔ بی جے پی ووٹ سے نہیں کھوٹ سے ضمنی الیکشن جیتنا چاہتی ہے۔ سماجوادی پارٹی نے ووٹنگ شروع ہونے کے بعد سے ہی کندرکی، سیسا مئو، کٹیہری ، کرہل ، مجھواں، پھولپور سمیت دیگر سیٹوں پر پولیس انتظامیہ کی زیادتی کی شکایتیں کی لیکن ایسا لگتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اندریاں کام نہیں کررہی ہیں۔ نہ دکھائی دے رہا ہے ۔ نہ سنائی دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی افسران سے دھاندھالی کرارہی ہے ۔ انہوں نے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سب بوتھ پر ڈٹے رہیں۔ ووٹ ڈال کر ہی ووٹنگ سنٹروں سے واپس جائیں۔ اگر کوئی ایک بار روکے تو دوسری بار جائیں۔ تیسری بار جائیں لیکن ووٹ ضروری ڈالیں۔ووٹ ڈالنا عوام کا آئینی حق ہے ۔الیکشن کمیشن نے بھی کہا ہے کہ پولیس کسی ووٹر کی آئی چیک نہیں کرسکتی ۔یادو نے کہا کہ بی جے پی ضمنی الیکشن کے لئے بے ایمانی کررہی ہے ۔ کیونکہ اسے عوام کے ساتھ اس کے اپنے بھی ہرا رہے ہیں۔ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں وزیر اعلی ہل گئے ہیں۔ ان کا سنہاسن ہل رہا ہے ۔ بی جے پی اپنی اندرونی لڑائی کی وجہ سے ووٹ کی کمی کو اپوزیشن کے ووٹ کو رو ک کر پورا کرنا چاہتی ہے ۔ بی جے پی کے ووٹر دکھی اور پریشان ہیں۔ وہ نہیں نکل رہے ہیں۔ جو نکل رہے ہیں وہ بی جے پی کے خلاف ووٹ ڈال رہے ہیں۔ ایس پی صدر نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے لوگ ووٹ ڈالنے سے روکنے والوں اور ووٹنگ میں گڑبڑی کرنے والوں کا ویڈیو جمع کررہے ہیں۔گڑبڑی میں جو پولیس۔ انتظامیہ کے لوگ شامل ہیں۔ ان کے نام اور عہدے کی جانکاری حاصل کریں۔ خاطیوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ الیکشن کے نتائج تو سماج وادی پارٹی کے ہی حق میں آئیں گے لیکن ووٹنگ میں روکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف معاملے کو عدالت میں لے جائیں گے ۔ عدالت ان خاطیوں کے خلاف کاروائی کرے گی۔ عدالت کسی کو نہیں چھوڑے گی۔ خاطیوں کی نوکری، پی ایف اور پنشن بھی ختم ہوگی۔ ان کی عزت بھی جائے گی۔ بے ایمانی کا ٹھپل لگوا کر یہ اپنی زندگی برباد کرلیں گے۔ یادو نے کہا کہ ووٹنگ میں دھاندھلی کے سلسلے میں میری چیف الیکشن کمشنر سے بات ہوئی ہے ۔ انہوں نے تیقن دیا ہے کہ جو بھی افسر انتخابی عمل کی دھاندھلی میں خاطی پائے جائیں گے ۔ ان کے خلاف کاروائی کریں گے ۔ میرا پور اسمبلی حلقے کے جن افسران نے ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا کام کیا ہے ۔ ان کے بارے میں پوری جانکاری کر کے بتائیں گے ۔ تو ان کے خلاف بھی کاروائی کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ دینے کا حق آئین میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے دیا ہے ۔ ہر ووٹر کو ووٹ ڈالنے کا حق ہے ۔ جمہوریت میں بی جے پی ووٹ دینے کا حق چھین رہی ہے ۔ بی جے پی کا رویہ جمہوریت کے لئے مہلک ہے ۔ بی جے پی کے لوگ جھوٹے ہیں۔