منیش سسودیا کی درخواست پر ای ڈی ،سی بی آئی کو سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ نے ایکسائز پالیسی کیس میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) لیڈر منیش سسودیا کی ضمانت کی شرائط میں نرمی کی درخواست پر تحقیقاتی ایجنسیوں، ای ڈی اور سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا۔ سسودیا کو منسوخ شدہ دہلی ایکسائز پالیسی 2021-22 کی تشکیل میں ملوث ہونے اور اس کے نفاذ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس سے قبل سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے 26 فروری 2023 کو گرفتار کیا تھا۔ بعد میں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یعنی ای ڈی نے بھی کئی مختلف الزامات کے تحت سسودیا پر کریک ڈاؤن کیا۔ انہوں نے 28 فروری 2023 کو دہلی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔
