یہ عوام کا فیصلہ نہیں ہوسکتا۔ مہاراشٹرا نتائج پر سنجئے راوت کا دعویٰ

n6404371111732351793344623b59614a9b9fe0086b27abd732379155e812821a8e6d6175435704d4562601

ممبئی: شیو سینا (یو بی ٹی) کے قائد سنجے راؤت نے مہاراشٹرا کے انتخابی نتائج پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘یہ عوام کا فیصلہ نہیں ہو سکتا۔’سنجے راؤت نے دعویٰ کیا کہ مہایوتی نے پوری سرکاری مشنری کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا ”اس ریاست کے عوام بےایمان نہیں ہیں۔ شنڈے کے تمام امیدوار کیسے جیت سکتے ہیں؟” انہوں نے مزید کہا کہ یہ نتائج عوام پر مسلط کیے گئے ہیں اور ان کا مقصد اپوزیشن کو کمزور کرنا ہے۔ راؤت نے الزام لگایا کہ مہایوتی کی یہ حکمت عملی کسی سازش کا نتیجہ ہے، یہ نتائج عوامی جذبات کی عکاسی نہیں کرتے بلکہ سیاسی چال کا نتیجہ ہیں۔