دوجانہ ہاؤس کمیونٹی بلڈنگ میں فری ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد

n6406283641732467007824742f9c9fb45c990db3ea5f4f7f28d575e63d2d6e4db07c90a99d7791ef6aa4e8

شوکت علی ہاشمی میموریل ٹرسٹ اور ایس ایس آر ای ڈی اینڈ پبلک ویلفیئر ٹرسٹ کے مشترکہ زیراہتمام دوجانہ ہاو¿س کے کمیونٹی ہال میں فری ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر مدیت اگروال نے کیا۔ کیمپ میں سینکڑوں مقامی لوگوں نے اپنی صحت کا معائنہ کرایا اور مفت ادویات اور مشاورت حاصل کی۔ اس کیمپ میں آنکھوں کے چیک اپ کے علاوہ دانتوں کا چیک اپ، ڈاکٹروں کے ذریعے مریضوں کو عام موسمی امراض سے متعلق علاج اور مشاورت دی گئی۔ کیمپ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے شوکت علی ہاشمی میموریل ٹرسٹ کے صدر آصف ہاشمی نے بتایا کہ ان کی جانب سے علاقے میں لگایا جانے والا یہ تیسرا ہیلتھ چیک اپ کیمپ ہے جس میں آج بڑی تعداد میں لوگوں نے استفادہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پرانی دہلی کا یہ علاقہ بہت پسماندہ اور گنجان آباد ہے۔ یہاں کے لوگوں کی صحت کے حوالے سے بہت سے مسائل ہیں۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں اس مفت صحت کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ایس ایس آر ای ڈی اور پبلک ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین رضا الرحمان نے کہا کہ آج صبح سے ہی لوگوں کی بڑی تعداد یہاں اپنی صحت کی جانچ کرنے اور مفت ادویات حاصل کرنے کے لیے آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ اس موقع پر علاقہ کے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں کارپوریشن کونسلر راکیش کمار، سابق کارپوریشن کونسلر محمود ضیاء، حامد خان، نسیم احمد جمیل انجم دہلوی، اکرم قریشی، مسعود ضیائ ، محمد سبحان، عقیل ننوں، حاشر خان وغیرہ شامل تھے۔ حصہ کیمپ کو کامیاب بنانے میں ناصر خان، لبنیٰ علی ہاشمی، فریحہ خان، محمد قاسم ایڈووکیٹ وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔