سی بی ایس ای بورڈ میں اے آئی نصاب کی مانگ میں اضافہ، 8 لاکھ سے زیادہ طلباء نے کیا انتخاب

n6427895351733825981283ce1949ab01eecf6b2550e16b11d7d62d17e4342aa8e480195453b78eaa4de117

لوک سبھا کو مطلع کیا گیا ہے کہ 2024-25 کے تعلیمی سیشن کے لیے 4,538 اسکولوں کے 7.90 لاکھ سے زیادہ طلباء نے کلاس 9 اور 10 میں AI کورسز کے لیے داخلہ لیا ہے۔ وہیں ، 944 اسکولوں کے 50,000 سے زیادہ طلبا ء نے گیارہویں اور بارہویں جماعت میں اس کورس کا انتخاب کیا ہے۔ گجرات کے رکن پارلیمنٹ راجیش بھائی چوڈاسما کے ذریعہ لوک سبھا میں ،تعلیمی بورڈ میں اے آئی نصاب پر پوچھے گئے ایک غیر وفقہ سوال کے جواب میں ریاستی وزیر تعلیم جینت چودھری نے کہا کہ سیشن 2024-25 میں تقریبا 7,90,999 طلبا نے 4,538 اسکولوں میں سیکنڈری سطح پر اے آئی نصاب کا انتخاب کیا گیا۔ وزیر مملکت جینت چودھری نے یہ بھی بتایا کہ تقریبا 944 اسکولوں کے 50,343 طلبا نے سینئر سیکنڈری سطح پر Ai کو ایک آپشن کے طور پر منتخب کیا ہے۔ چودھری نے لوک سبھا کو مطلع کیا کہ بورڈ نے 2019 میں اپنے الحاق شدہ اسکولوں میں ‘مصنوعی ذہانت’ کورس شروع کیا تھا تاکہ طلبا ء میں اس کے اطلاق کو سمجھنے اور اس کی تعریف کرنے کی صلاحیت پیدا کی جا سکے۔ یہ کورس کلاس 8 میں 15 گھنٹے کے ماڈیول کے طور پر اور کلاس 9 سے 12 میں مہارت کے مضمون کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔