مغربی بنگال کے ووٹر شناختی کارڈ میں گڑ بڑی

n64532037017354021758080134dd5be0d0574c38762939f8756c0b594447fe4d66393cfad03753de7529bd

مغربی بنگال میں ووٹر شناختی کارڈ (ای پی آئی سی) میں بے ضابطگیوں کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر کو مطلع کیا گیا ہے کہ کچھ ووٹروں کو وہی ای پی آئی سی نمبر الاٹ کیا گیا ہے جو دوسری ریاستوں کے ووٹرز کو دیا گیا ہے۔ یہ اطلاع مغربی بنگال کے مہاجر مزدوروں کی ایک تنظیم نے دی ہے۔ اس یونین نے اس معاملے کی شکایت کرتے ہوئے سی ای او آفس کو ایک خط بھیجا ہے۔