صدرجمہوریہ مرمو نے سنگاپور کے صدر تھرمن شانمگرتنم کا رسمی استقبال کیا

n64788707917370273785279d660d96f338a49ed679f235e2d9bb8a6e0dcf1a2baf6724b63bdef6274ddd9a

صدر دروپدی مرمو نے جمعرات کو سنگاپور کے صدر تھرمن شانموگرتنم کا، جو ہندوستان کے اپنے پہلے سرکاری دورے پرآئے ہیں، راشٹرپتی بھون کے صحن میں ایک رسمی استقبال کیا۔ اس موقع پر تھرمن کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔ بعد میں صدر تھرمن نے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ سنگاپور کے صدر تھرمن شانموگرتنم کا جمعرات کو راشٹرپتی بھون کے صحن میں خیرمقدم کیا گیا۔ شانموگرتنم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے مختلف نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی کابینہ کے ارکان سمیت کئی معززین موجود تھے۔ سنگاپور کے صدر تھرمن شانموگرتنم اپنی اہلیہ جین یومیکو ایتوگی کے ساتھ پانچ روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنگاپور کے صدر تھرمن شانموگرتنم نے کہا کہ 1965 میں سنگاپور کی آزادی کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کافی ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک اب ایک نئی راہ پر گامزن ہیں اور ہمارے تعلقات جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح پر پہنچ چکے ہیں جس کا اعلان گزشتہ سال ستمبر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سنگاپور کے دوران کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور سنگاپور فطری شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک پائیداری اور ڈیجیٹل سیکٹر میں اقدامات کو دیکھ رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سنگاپور کے صدر تھرمن شانموگرٹنم 14 سے 18 جنوری تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ان کے ساتھ وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور عہدیداروں کا اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے۔