راہول گاندھی سے شکاگو کونسل کےوفد کی ملاقات

n6537490301740613208910b068ec3dd68d7e6253bc09e7550e9c7d422650763b0da88932b8c266772917eb

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے آج یہاں عالمی امور پر شکاگو کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان سے ملاقات کی۔یہ معلومات دیتے ہوئے کانگریس پارٹی نے کہا کہ اس وفد کی قیادت کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور ناٹو میں سابق امریکی سفیر ایوو ایچ ڈالڈر کر رہے تھے۔ شکاگو کونسل ایک غیر منافع بخش عالمی ادارہ ہے جو دنیا کی اقوام کے درمیان نئے علم کے اشتراک اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے ۔ذرائع کے مطابق بعد میں اس وفد نے مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور دیگر کئی لیڈروں سے بھی ملاقات کی۔