راہول گاندھی کی قلی بھائیوں سے ملاقات

n6541732821740874088530acb0a00fdda5f55c329029d9dc6f59088bc3403ea458630c16877f5a8fa3449f

نئی دہلی ریلوے اسٹیشن بھگدڑ میں مسافروں کی جان بچانے پر اظہارِ تشکرنئی دہلی راہول گاندھی نے کہا کہ نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ کے دوران قلی بھائیوں نے انسانیت کی مثال پیش کرتے ہوئے کئی مسافروں کی جان بچائی تھی۔ اس کے لیے انہو نے ہندوستانیوں کی جانب سے آج ان کا شکریہ ادا کیا۔پریاگ راج میں مہاکمبھ میلہ تو ختم ہو گیا ہے لیکن اس سے جڑی کچھ تلخ یادیں ہمیشہ کیلئے لوگوں کے ذہن میں موجود رہیں گی۔ ان تلخ یادوں میں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہوئی بھگدڑ کا اندوہناک واقعہ بھی ہے جس میں کم از کم 18 لوگوں کی موت ہو گئی۔ جب یہ حادثہ ہوا تو وہاں موجود قلی بھائیوں نے کئی مسافروں کی جان بچائی اور وہ لاتعداد لوگوں کیلئے ایک فرشتہ ثابت ہوئے۔ ان قلی بھائیوں سے آج راہول گاندھی نے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر پہنچ کر ملاقات کی۔راہول گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر قلی بھائیوں سے ملاقات کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ مطلع بھی کیا ہے کہ سبھی ہندوستانیوں کی جانب سے قلی بھائیوں کا وہ شکریہ ادا کرنے ریلوے اسٹیشن پہنچے تھے۔اس پوسٹ میں راہول گاندھی نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ ایسے حادثوں سے سبق حاصل کریں۔بھیڑ کو قابو میں کرنا، جدید تکنیک کا استعمال، بہتر انفراسٹرکچر اور ایمرجنسی انتظامات کو مضبوط کر کے ان حادثات کو روکا جا سکتا ہے۔راہول گاندھی کی قلی بھائیوں سے ملاقات کی کچھ تصویریں کانگریس نے بھی اپنے آفیشیل ‘ایکس’ ہینڈل پر شیئر کی ہیں۔