ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وائس آف امریکا کو بند کرنے کا فیصلہ عارضی طور پر معطل

n65808658517432455820447e8662d523903b862911a5b32a4a649c3d3b1fc28add65313e0a164a422146cf

نیویارک کی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کی بندش کے فیصلے کو عارضی طور پر معطل کردیا۔امریکی اخبار کے مطابق جج نے حکومت کو وائس آف امریکا کو تحلیل کرنے یا اس کے عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا جس کے بعد فیصلے کے تحت وائس آف امریکا کے 1200 سے زائد صحافیوں اور ملازمین کی نوکریاں بحال ہوگئی ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق عدالتی فیصلے نے ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام کو غیر معقول قرار دیتے ہوئے روکا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے 7 وفاقی ادارے ختم کرنے کا حکم دیا تھا جس میں وائس آف امریکا بھی شامل تھا۔