اقتدار کے فریب سے اسرائیل کو اپنی سلامتی کے حصول میں مدد نہیں ملے گی: مصر

مصر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اقتدار کے فریب سے اسرائیل کو اپنی سلامتی کے حصول میں مدد نہیں ملے گی۔ اسرائیل کے مظالم سے خطے میں اس کے خلاف نفرت اور بدلہ لینے کا احساس بڑھے گا۔ہفتہ کے روز مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی اور لیفٹننٹ جنرل جبریل الرجوب کی سربراہی میں فلسطینی پارٹی "الفتح” کے درمیان ملاقات ہوئی۔مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے اس سے خطے کے لوگوں کو پرامن بقائے باہمی کے طریقوں کے ساتھ رہنے میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اسرائیلی کارروائیوں سے خطے میں پائیدار امن کے حصول کے مواقع کو نقصان پہنچ رہا ہے۔مصری وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایک بار پھر فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کرتاہے۔ اسرائیلی کوششیں فلسطینی علاقوں کے اتحاد کو مجروح کر رہیں اور غزہ کی پٹی کو مغربی کنارے سے الگ کرنے کی کوششوں کی حمایت کر رہی ہیں۔ بدر عبد العاطی نے کہا مصر فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے کو مسترد کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لئے عرب اسلامی منصوبے پر عمل کے لیے فلسطینیوں کا اتحاد مضبوط بنانا بہت اہم ہے۔ مصری وزیر خارجہ نے مشرقی القدس کی بطور دارالحکومت شمولیت کے ساتھ فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبے کا اعادہ کیا۔
