یوکرینی شہروں پر روسی حملے، جنگی قیدیوں کا تازہ ترین تبادلہ

khaidyon-ka-tbadila

یوکرین کے دو شہروں اوڈیسا اور خارکیف پر رات کو کیے گئے روسی ڈرون حملوں میں کم از کم ایک شخص کی ہلاکت اور دو لڑکیوں سمیت 20 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ 20 جون کو روس اور یوکرین کے مابین جنگی قیدیوں کا تبادلہ بھی ہوا۔دارالحکومت کیف سے موصولہ خبر رساں ایجنسی اے پی کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ رات روس کی جانب سے 20 سے زائد ڈرون حملوں میں جنوبی یوکرینی بندرگاہی شہر اوڈیسا اور شمال مشرقی شہر خارکیف کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق یہ ڈرونز اپارٹمنٹ بلاکس سے ٹکرائے۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ روسی ڈرون حملوں میں قریب دو درجن شہری زخمی ہوئے جن میں ایک 17 برس کی اور ایک 12 سال کی لڑکی بھی شامل ہیں۔ ایمرجنسی سروسز یا ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے ادارے کی طرف سے فائر فائٹرز، یعنی آگ بجھانے والے عملے کی تصاویر شائع کی گئی ہیں جو نائٹ سوٹ میں ملبوس ایک خاتون کو آگ میں لپٹی ایک عمارت کی کھڑکی کے ذریعہ باہر نکلنے میں مدد فراہم کر رہے تھے.