اتم کمار ریڈی کے خلاف نامپلی کورٹ کا غیر ضمانتی وارنٹ

uttam_kumar

عوامی نمائندوں کے مقدمات سے متعلق نامپلی کی خصوصی عدالت نے وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ میں اتم کمار ریڈی عدالت میں حاضر نہیں ہوئے جس پر نامپلی کورٹ نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے ۔ اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران اتم کمار ریڈی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرکے جلسہ منعقد کرنے کا الزام ہے جس کے نتیجہ میں ٹریفک مسائل پیدا ہوئے تھے ۔ پولیس نے ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تحقیقات کیلئے اتم کمار ریڈی عدالت میں حاضر نہیں ہوئے جس پر غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا اور انہیں 16 جولائی کو حاضر عدالت ہونے کی ہدایت دی گئی.