چتور میں خانگی اسکول کی طالبہ کو ٹیچر کی مار پیٹ ، کھوپڑی میں آیا فریکچر

TOP_5-12

ریاست آندھرا پردیش کے ضلع چتور میں واقع پنگنور میں ایک خانگی اسکول میں چھٹی جماعت کی طالبہ کو ٹیچر نے شرارت کرنے پر سر پر مارا جس کی وجہ سے اس کے سر پر چوٹ آئی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق ہری اور وجیتا کی 11 سالہ ساوتریکا ناگاشری جو چٹھویں جماعت میں زیر تعلیم ہے 10 ستمبر کو کلاس میں شرارت کرنے پر ہندی کے ٹیچر نے لڑکی کو اسکول بیاگ سے سر پر مارا جس کے بعد وہ سر پر چوٹ کی وجہ سے سر درد کی شکایت کرنے لگی اور اسکول بھی نہیں جارہی تھی ۔ والدین نے اسے دواخانہ علاج کیلئے لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے لڑکی کو بنگلور دواخانہ منتقل کرنے کا مشورہ دیا ۔ بنگلور کے دواخانہ میں مکمل معائنہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ لڑکی کی کھوپڑی کی ہڈی میں فریکچر آچکا ہے ۔ جس کے بعد والدین میں مایوسی چھا گئی ۔ لڑکی کی ماں نے پیر کو مقامی پولیس اسٹیشن میں ہندی ٹیچر اور اسکول انتظامیہ کے خلاف شکایت کی اور سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔