مہاگٹھ بندھن میں سب ٹھیک ہے ،آج پریس کانفرنس:اشوک گہلوت

ashok-ghelot

بہار میں مہاگٹھ بندھن کے اندر سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے جاری کشیدگی کے درمیان دہلی سے بھیجے گئے کانگریس کے سینئر رہنمااشوک گہلوت آج پٹنہ پہنچے اورآر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کے صاحبزادے تیجسوی یادوسے ملاقات کی۔ انہوں نے ’’آل از ویل‘‘کے اشارے کے ساتھ کہا کہ 23 اکتوبر کو مشترکہ پریس کانفرنس میں آئندہ کی حکمت عملی کا انکشاف کیا جائے گا۔ گہلوت نے آج یہاں نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ ان کی آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اور بہار میں مہاگٹھ بندھن کے لیڈر تیجسوی یادو سے تقریباً آدھے گھنٹے تک مفید بات چیت ہوئی ہے اور اس سلسلے میںجمعرات کو ایک پریس کانفرنس بلا کر تمام باتوں کو عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔ راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ گہلوت نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن متحد ہو کرقومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے خلاف مضبوطی سے انتخاب لڑنے کی تیاری کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میںاپوزیشن لیڈرراہول گاندھی اور تیجسوی یادومل کر بہار میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔