چیف منسٹر کیمپ آفس کے سامنے پارٹی کارکن کا اقدام خودسوزی

Self-immolation

حیدرآباد میں چیف منسٹر ریونت ریڈی کی رہائش گاہ کے سامنے آج ایک شخص نے خودسوزی کی کوشش کی۔ اس نے خود پر پٹرول چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی۔ اس شخص نے یہ انتہائی اقدام اس وقت اٹھایا جب چیف منسٹر ریونت ریڈی ملاقات کا وقت نہیں دے رہے تھے۔ پولیس نے فوری حرکت میں آ کر اس شخص کو انتہائی اقدام سے روک دیا اور اپنی تحویل میں لے لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس شخص کو شکایات تھی کہ کانگریس پارٹی میں تمام نوواردوں کوغیر ضروری اہمیت دی جارہی ہے۔ اس جیسے سنجیدہ کارکنوں کو پارٹی میں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ بھوپال پلی کے کانگریس لیڈر کرشنا ساگر نے دعویٰ کیا کہ اسی وجہ سے انہوں نے خودسوزی کی کوشش کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔