وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کی صبح میں چہل قدمی کرنے والوں سے ملاقات

POONAM-PARBHAKAR

تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے حسن آباد میں تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے صبح میں چہل قدمی کرنے والوں کے ساتھ ملاقات کی۔حسن آباد ٹاون میں انہوں نے چہل قدمی کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے ملاقات کی۔ انہوں نے کانگریس کے لیڈروں سے بھی ملاقات کرتے ہوئے مقامی مسائل سے واقفیت حاصل کی۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل جلد حل کرلئے جائیں گے۔